عراق میں شیعہ اجتماع میں خودکش دھماکہ٬31افراد ہلاک ٬ 65 زخمی ٬ہلاکتوںمیں اضافے کا خدشہ

ہفتہ 15 اکتوبر 2016 16:31

بغداد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 اکتوبر2016ء) عراقی دارالحکومت بغداد میں شیعہ مسلمانوں کے ایک اجتماع میں خودکش دھماکے میں31افراد ہلاک اور65 زخمی ہوگئے ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق عراقی حکام کا کہنا ہے کہ بغداد میں محرم کے حوالے سے ایک تقریب میں شیعہ مسلمان شریک تھے جب ایک خودکش بمبار نے اس اجتماع میں دھماکا کیا۔

(جاری ہے)

سیکورٹی حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے میں 31افراد ہلاک اور65سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔

زخمیوں کو فوری طور پر قریبی ہسپتالوں میں منتقل کردیا گیا جہاں بعض افراد کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے جس سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے ۔فوری طور پر کسی بھی گروپ نے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی تاہم اس سے قبل محرم کے دوران ہونے والے دھماکوں کی ذمہ داری داعش قبول کرچکی ہے ۔

متعلقہ عنوان :