بھارت اور روس کے درمیان اسلحے کی خریداری اورہیلی کاپٹروں کی مشترکہ تیاری سمیت کئی دفاعی معاہدوں پر دستخط

روس بھارت کو اینٹی میزائل ڈیفنس سسٹم ایس 400ٹریمف دے گا ٬بھارت روس سے 11356کلاس کی فریگٹس بھی خریدے گا٬مودی نے روسی صدر کے ساتھ ملاقات میں پاک روس فوجی مشقوں کا معاملہ بھی اٹھایا ٬بھارتی میڈیا کا دعویٰ دو نئے دوستوں کی بجائے ایک پرانا دوست بہتر ہوتا ہے٬روس سے 8نئے جوہری ری ایکٹروں کے حصول کی تجویز دی ہے ٬ کے اے 226ٹی ہیلی کاپٹرز فریگیٹس دونوں ممالک کے درمیان طویل پارٹنر شپ کی طویل تاریخ کا نیا باب ہے٬بھارتی نریندر مودی کی روسی صدر سے گفتگو پیوٹن مودی ملاقات میں دہشتگردی کی ہر شکل میں مذمت کی گئی٬مودی نے اڑی واقعے پرروس کی مذمت کا شکریہ اداکیا٬رو س سے علاقائی تعاون پر بات ہوئی ٬بھارتی سیکرٹری خارجہ ایس جے شنکر کی میڈیا بریفنگ ٬پاک بھارت فوجی مشقوں بارے سوال گول کرگئے

ہفتہ 15 اکتوبر 2016 16:31

نئی دہلی/گوا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 اکتوبر2016ء) بھارت اور روس کے درمیان اسلحے کی خریداری سمیت دیگر کئی دفاعی معاہدوں پر دستخط کردیئے گئے جس کے تحت روس بھارت کو اینٹی میزائل ڈیفنس سسٹم ایس 400ٹریمف دے گا ٬دونوںممالک میں ہیلی کاپٹر تیار کرنے کے 1ارب ڈالرکے سمجھوتے پر دستخط کیے گئے ٬بھارت روس سے 11356کلاس کی فریگٹس خریدے گا٬بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیراعظم نریندر مودی نے روسی صدر کے ساتھ ملاقات میں پاک روس فوجی مشقوں کا معاملہ بھی اٹھایا ہے ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق وزیراعظم نریندرمودی اور روسی صدر ولادیمر پیوٹن کے درمیان برکس کانفرنس کے موقع پر ملاقات ہوئی جس میں دوطرفہ تعلقات٬خطے کی صورتحال اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

ملاقات میں وزیراعظم نریندر مودی نے روسی صدر سے کہاکہ دو نئے دوستوں کی بجائے ایک پرانا دوست بہتر ہوتا ہے ۔

روسی صدر نے کہاکہ دونوں ممالک کے درمیان صنعتی تعاون کو بہتر بنارہے ہیں اسکے علاوہ دونوں ملکوں میں فوجی اور تکنیکی تعاون بھی بہتر بنارہے ہیں۔مودی نے کہاکہ بھارت نے روس سے 8نئے جوہری ری ایکٹروں کے حصول کی تجویز دی ہے ۔بھارت ہائیڈو کاربن سیکٹر میں بھی بھارتی موجودگی کو وسعت دے گا۔کے اے 226ٹی ہیلی کاپٹرز فریگیٹس دونوں ممالک کے درمیان طویل پارٹنر شپ کی طویل تاریخ کا نیا باب ہے ۔

دونوں ممالک کے درمیان اسلحے کی خریداری سمیت دیگر کئی دفاعی معاہدوں اور سمجھوتوں پر دستخط بھی کیے گئے جس کے تحت روس بھارت کو اینٹی میزائل ڈیفنس سسٹم ایس 400ٹریمف دے گا ٬دونوںممالک نے ہیلی کاپٹر تیار کرنے کے 1ارب ڈالرکے سمجھوتے پر دستخط کیے گئے ٬بھارت روس سے 11356کلاس کی فریگٹس بھی خریدے گا۔بعد ازاں بھارتی سیکرٹری خارجہ ایس جے شنکر نے مودی پیوٹن ملاقات پر میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ پیوٹن مودی ملاقات میں دہشتگردی کی ہر شکل میں مذمت کی گئی٬مودی نے اڑی واقعے پرروس کی مذمت کا شکریہ اداکیا۔

بھارتی سیکرٹری خارجہ نے گھما پھرا کر جواب دیا کہ رو س سے علاقائی تعاون پر بات ہوئی۔ ٬پاک روس فوجی مشقوں بارے سوال پر جے شنکر کتراگئے اورجواب نہیں دیا۔دوسری جانب بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیراعظم نریندر مودی نے روسی صدر کے ساتھ ملاقات میں پاک روس فوجی مشقوں کا معاملہ بھی اٹھایا ہے۔بھارتی ریاست گووا میں پانچ رکنی برکس ممالک کا دو روزہ سربراہی اجلاس شروع ہو گیا ہے اس اجلاس میں برازیل٬ روس٬ بھارت٬ چین اور جنوبی افریقہ کے سربراہان بنگلہ دیش٬ بھوٹان٬ میانمار٬ نیپال٬ سری لنکا اور تھائی لینڈ کے رہنمائو ں سے بھی مل رہے ہیں۔ بھارتی حکومت کا کہنا ہے کہ اس سربراہی اجلاس میں دہشت گردی کے موضوع کو اجلاس کا اہم موضوع بنایا جائے گا۔