Live Updates

شاہ محمودقر یشی نے سیاسی قوتوں سے کر پشن کے خلاف متحد ہونے کا مطالبہ کر دیا

پانامہ لیکس کی شفاف تحقیقات یقینی بنانے کیلئے سیاسی قوتیں اختلافات بھلا کر آواز بلند کر یں ‘نوازشر یف احتساب کے حامی نہیں مخالف ہیں ہم پانامہ لیکس کا حساب لیکر ہی رہیں گے ‘تحر یک انصاف کو نیا میدان سجانے کیلئے نئی ہمت سے آگے بڑ ھنا ہوگا اور تحریک انصاف کے اندر گروہ بندی ختم کر کے نئے پاکستان کی تعمیر کر نا ہوگی 30ستمبر سے پہلے میں بھی مایو س رہا مگر رائے ونڈ مارچ کے بعد ساری صورتحال ہی بدل گئی‘میڈیا سے گفتگو

ہفتہ 15 اکتوبر 2016 16:29

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 اکتوبر2016ء) تحر یک انصاف کے وائس چیئر مین شاہ محمودقر یشی نے سیاسی قوتوں سے کر پشن کے خلاف متحد ہونے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پانامہ لیکس کی شفاف تحقیقات یقینی بنانے کیلئے سیاسی قوتیں اختلافات بھلا کر آواز بلند کر یں ‘نوازشر یف احتساب کے حامی نہیں مخالف ہیں ہم پانامہ لیکس کا حساب لیکر ہی رہیں گے ‘تحر یک انصاف کو نیا میدان سجانے کیلئے نئی ہمت سے آگے بڑ ھنا ہوگا اور تحریک انصاف کے اندر گروہ بندی ختم کر کے نئے پاکستان کی تعمیر کر نا ہوگی 30ستمبر سے پہلے میں بھی مایو س رہا مگر رائے ونڈ مارچ کے بعد ساری صورتحال ہی بدل گئی ۔

ہفتے کے روز لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمودقر یشی نے کہا کہ پانامہ لیکس اور کر پشن صرف تحر یک انصاف نہیں تمام سیاسی قوتوں اور عوام کا مسئلہ ہے جسکے لیے سب کو متحد ہو کرپانامہ لیکس کی تحقیقات کیلئے آواز بلند کر نی چاہیے ۔

(جاری ہے)

انہو ں نے کہا کہ وقت آچکا ہے کہ سیاسی قوتیں ذاتی اختلافات بھلا کر ملک اور قوم کیلئے متحد ہو جائے اور جب تک اس ملک سے کر پشن کا خاتمہ نہیں ہوگا ملک کسی بھی صورت ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن نہیں ہوسکتا ۔ انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کی تحر یک انصاف کے آئندہ ماہ ہونیوالے احتجاج کو ناکام بنانے کی تمام کوشش ناکام ہوں گے ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات