ترکی میں آوراہ کتوں نے کار کے بمپر اور ٹائروں کو کاٹ کھایا،

ہفتہ 15 اکتوبر 2016 15:51

ترکی میں آوراہ کتوں نے کار کے بمپر اور ٹائروں کو کاٹ کھایا،

ترکی: (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔15اکتوبر 2016ئ) : گزشتہ روز ترکی کے پررونق علاقے میں کھڑی کار کو رات ایک بجے کے قریب متعدد آوراہ کتوں نے اتنا نقصان پہنچایا کہ آپ یقین نہیں کرسکیں گے۔کار پر حملہ کرنے والے کتوں کی تعداد لگ بھگ 12تھی. کار کے پاس لگے سی سی ٹی وی کیمرے کی سے لی گئی تصویر میں ایک عجیب منظر دیکھا گیا ۔

(جاری ہے)

کچھ آوارہ کتے بھاگتے ہوئے آتے ہیں کار کے پاس سے گزرتے ہیں لیکن پھر ان کتوں میں سے 7 ، 8کتے نئی کار کے سامنے والے حصے اور ٹائروں کو کریدنا شروع کر دیتے ہیں۔

کتے اتنی زور سے بمپر کو کھینچتے ہیں کہ وہ کارسے ہی الگ ہو جاتا ہے ۔ اس ویڈیو کے سوشل میڈیا پر اپلوڈ ہونے کے بعد لاکھوں افراد دیکھ چکے ہیں۔ نیویارک پوسٹ کے سوشل میڈیا پیج پر دیکھی جانے والی ویڈیو کے بارے میں جانوروں کے ماہرین اب اس بات کا پتہ چلانے کی کو شش کر رہے کہ کتوں نے ایسی حرکت کیوں کی مگر ابھی تک تو کسی کو بھی نہیں پتہ کہ کیوں کیا۔