لیبیا کے شہرسرت پر قبضے کیلئے لڑائی ٬ 14 فوجی ہلاک

ہفتہ 15 اکتوبر 2016 16:28

طرابلس ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2016ء) لیبیا کے شہرسرت پر قبضے کیلئے لڑائی میں 14 فوجی ہلاک ہوگئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق لیبیاکی حکومت کی حامی فورسز سرت شہر کا قبضہ شدت پسند تنظیم داعش سے چھڑانے کے لیے عسکری کارروائی میں مصروف ہیں۔

(جاری ہے)

فوجی اور طبی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس شہر پر قبضے کی لڑائی میں اب تک 14 فوجی ہلاک ہو چکے ہیں۔ طرابلس میں اقوام متحدہ کی حمایت یافتہ یونٹی حکومت کے قیام کے بعد سرکاری فورسز کی کوشش ہے کہ سرت شہر کوداعش سے آزاد کروایا جائے۔ اس شہر کے متعدد حصوں میں شدید لڑائی جاری ہے٬ جس میں بھاری اسلحے کے ساتھ ساتھ جنگی طیاروں کا استعمال بھی کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :