شامی فورسز کی حلب میں پیش قدمی جاری

ہفتہ 15 اکتوبر 2016 16:28

دمشق۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2016ء) شامی فورسز روسی فضائی مدد کے ذریعے حلب شہر میںمسلسل پیش قدمی کر رہی ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق شامی تنازعے پر نگاہ رکھنے والی تنظیم سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس نے کہا کہ حلب کے مشرقی حصوں میں روسی اور شامی طیاروں نے گزشتہ روز بمباری کا سلسلہ جاری رکھا۔

(جاری ہے)

فی الحال یہ معلوم نہیں ہوا ہے کہ اس تازہ بمباری میں کتنے عام شہری ہلاک ہوئے ہیں۔ شمالی حلب میں بھی ہوائی اڈے تک جانے والے راستے پر قبضے کے لیے حکومتی طیاروں کی جانب سے بمباری کی گئی۔ امدادی اداروں کا کہنا ہے کہ قریب ڈھائی لاکھ افراد اس جنگ زدہ علاقے میں پھنس کر رہ گئے ہیں٬ جنہیں خوراک اور ادویات کی کمی کا سامنا ہے۔