کراچی٬ پاکستان کی پہلی روبوٹک سرجری مشین فنڈز نہ ملنے پر بند کر دی گئی

ہفتہ 15 اکتوبر 2016 16:24

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2016ء) کراچی کے سندھ گورنمنٹ قطر ہسپتال اورنگی ٹاون میں29 کروڑ روپے کی لاگت سے لگائی روبوٹک سرجری مشین فنڈز نہ ہونے کی غیرفعال ہو گئی۔ اس مشین سے 2011 سے 2014 تک 70 کے لگ بھگ پیچیدہ ترین آپریشن کیے گئے۔تفصیلات کے مطابق پیچیدہ ترین آپریشن نہایت مہارت کے ساتھ یہ کمال تھا روبوٹک سرجری مشین کا۔

2011 میں پاکستان کی پہلی مشین سندھ گورنمنٹ قطر اسپتال میں لگائی گئی۔

(جاری ہے)

روبوٹک سرجری مشین امریکہ کی ایجاد ہے جسے عراق جنگ کے دوران استعمال کیا گیا تھا۔ اسے انٹرنیٹ کے ذریعے دنیا میں کہیں سے بھی آپریٹ کیا جا سکتا ہے مگر یہاں ایسی نوبت نہیں آئی۔اسپتال انتظامیہ کے مطابق 2014 میں حکومت کو بارہا یاددہانی کرائی گئی مگر فنڈز نہ ملے جب تک ممکن ہوا۔ آپریشن جاری رکھے مگر آخرکار روبوٹک سرجری آپریشن بند کرنا پڑے۔ روبوٹک سرجری مشین پر آپریشن میں فی مریض 30 سے 35 ہزار روپے لاگت آتی تھی۔ یہ تمام خرچ حکومت خود برداشت کرتی تھی۔

متعلقہ عنوان :