عشرہ محرم الحرام کے دوران مثالی بلدیاتی انتظامات

شاہ فیصل کالونی کے امام بارگاہوں کے منتظمین اور عزادار تنظیموں کا چیئر مین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا کو خراج تحسین

ہفتہ 15 اکتوبر 2016 16:24

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2016ء) عشرہ محرم کے دوران امام بارگاہوں ٬محافل و مجالس کے اجتماعات کے اطراف اور عشرہ محرم کے دوران برآمد ہونے والے جلوس عزاداران کے دوران مثالی بلدیاتی انتظامات پر شاہ فیصل کالونی کے امام بارگاہوں کے منتظمین عزادار تنظیموں نے چیئر مین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا ٬وائس چیئر مین رکن الدین تاج ٬یوسی چیئر مین ٬وائس چیئرمین٬ کونسلرزاور بلدیہ کورنگی کے افسران وملازمین کو خراج تحسین پیش کیا ہے مذہبی رہنمائوں ٬منتظمین اور عوا م نے عشرہ محرم الحرام کے دوران شاہ فیصل کالونی میں قیام امن اتحاد و بھائی چارگی اور فرقہ ورانہ ہم آہنگی کو فروغ دینے کے حوالے سے حق پرست اراکین اسمبلی اقبال محمد علی خان ٬نشاط محمد ضیاء قادری کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے اُمید ظاہر کی ہے کہ عشرہ محرم کے دوران تمام مکاتب فکر کے لوگوں نے جس اتحاد و بھائی چارگی کا مظاہرہ کیا ہے اسے قائم و دوائم رکھ کر امن اور خوشحالی کو فروغ دیا جائے گا ۔