وزیر اعلی نے ناظم آباد میں پولیس اہلکارکے قتل کا نوٹس لے لیا

یہ کون سا گروپ ہے جو پولیس کی ٹارگٹ کلنگ کرتا ہے اور پکڑابھی نہیں جاتا ٬مراد علی شاہ کا آئی جی سے استفسار

ہفتہ 15 اکتوبر 2016 16:22

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2016ء) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں پولیس اہلکار کے قتل کا نوٹس لے لیا ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ہفتہ کو آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کو فون کیا اور ان سے پولیس اہلکار منور کے قتل کی تفصیلات معلوم کیں ۔وزیراعلیٰ سندھ نے آئی جی سندھ سے استفسار کیا کہ یہ کون سا گروپ ہے جو پولیس کی ٹارگٹ کلنگ کرتا ہے اور پکڑا کیوں نہیں جاتا ہے ۔انہوںنے کہا کہ ایسے واقعات کو نظر انداز نہیں کیاجاسکتا ہے ۔

متعلقہ عنوان :