میکسیکو کے بندر گاہی شہر عاقہ پلکو میں قدیم چینی ’’برآمد کوالٹی کے مٹی کے برتنوں ‘‘ کی دریافت

ہفتہ 15 اکتوبر 2016 16:21

میکسیکو سٹی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 اکتوبر2016ء)میکسیکو میں گذشتہ روز اعلان کی جانیوالی نئی دریافت شدہ آثار قدیمہ کے بارے میں اس امر کی تصدیق ہو گئی ہے کہ یہ برآمدی پاور ہائوس کے طورپر چین کا صدیوں پرانا وکیشن ہے ٬میکسیکو کے ماہرین آثار قدیمہ نے چینی ’’ ایکسپورٹ کوالٹی پروسلین ‘‘ کی 400سال پرانی شپ منٹ کے ہزاروں اجزاء دریافت کئے ہیں جو کہ بحرالکاہل کی ساحلی بندرگاہ عاقہ پلکو میں کافی عرصہ سے دفن تھے ٬ چاول کے برتنوں ٬ پیالوں ٬ پلیٹوں اور پلیٹرزکی شپ منٹ جو کہ منگ بادشاہت کے 13ویں بادشاہ وانگ لی (1572-1620ء )کے دور حکمرانی کے ہیںاور ان کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ جو چینی بادبانی جہاز جو ایشیاء اور نئی دنیا کے درمیا ن باقاعدگی سے سفر کرتا تھا کے ذریعے عاقہ پلکو پہنچی ہے ۔