چینی صدر کے دورہ گوا سے برکس تعاون میں جان پیدا ہونے اور اعتماد ہونے کا امکان

ہفتہ 15 اکتوبر 2016 16:21

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 اکتوبر2016ء)چینی صدر شی جن پنگ کے بارے میں توقع ہے کہ وہ ہفتے اور اتوار کو بھارت میں آٹھویں برکس سربراہی کانفرنس میں شرکت کے موقع پر ابھرتی معیشتوں کے بلاک میں پارٹنر شپ میں جان ڈالیں گے اور اعتماد لائیں گے اور اس کو اقتصادی طرز حکمرانی اور عالمی پیداوار میں زیادہ کردار ادا کرنے کے قابل بنائیں گے ٬ عالمی اقتصادی بحالی کے بارے میں بڑھتی ہوئی غیر یقینی صورتحال اور مغربی ممالک میں بڑھتے ہوئے عالمگیریت مخالفت جذبات کے پیش نظر مغربی بھارت کے بندرگاہی شہر گوا میں منعقد ہونیوالا سربراہی اجلاس دنیا بھر سے کافی توجہ کا مرکز بنا ہواہے ٬ اقتصادی پیداوار کو اجاگر کرتے ہوئے عالمی طرز حکمرانی کو بہتر بنانے اور برکس (جو کہ برازیل روس ٬ بھارت ٬ چین اور جنوبی افریقہ) کی پانچ اہم ابھرتی ہوئی معیشتوں پر مشتمل ایسوسی ایشن ہے کو تقویت پہنچاتے ہوئے گوا سربراہی اجلاس کے بارے میں بڑے پیمانے پر توقع کی جارہی ہے کہ وہ کوئی ایسی مشترکہ صورت ہائے حال پیدا کرے گی جو موثر اور نتیجہ خیز ہونگی جیسا کہ اس کے موضوع میں شامل ہے ٬ اس ضمن میں چین جو اس بلاک کا مسلسل حامی اور عملی کھلاڑی ہے کے بارے میں توقع کی جاتی ہے کہ وہ بلاک کے اندر پارٹنر شپ کو فروغ دینے میں اعتماد کو بڑھا کر زبردست کردار ادا کر سکتا ہے اور ترقی پذیر ممالک کے درمیان تعاون کیلئے نیا مہمیز فراہم کر سکتا ہے ۔