چین بھارت کیساتھ کافی محنت سے قائم کئے گئے ٹھوس تعلقات کو برقراررکھنا چاہتاہے ٬ صدر شی جن پنگ

ہفتہ 15 اکتوبر 2016 16:21

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 اکتوبر2016ء) گذشتہ ماہ مشرقی چین کے شہر ہانگ جو میں جی 20-گروپ کی سربر اہی کانفرنس کے موقع پر بھارتی وزیر اعظم نریندر امودی کے ساتھ ایک ملاقات میں چینی صدر شی جن پنگ نے کہا کہ چین بھارت کے ساتھ کافی محنت سے قائم کئے گئے اپنے ٹھوس تعلقات کو برقراررکھنے اورتعاون کو وسعت دینے کیلئے کام کرنے پر رضا مند ہے ۔

(جاری ہے)

شی نے مودی کو بتایاکہ چین اور بھارت کے تعلقات میں گذشتہ برسوں میں صحت مندانہ ٬ مستحکم اور تیزی سے ترقی ہوئی ہے اور یہ کہ ہمسایہ اور ترقی پذیر ممالک کے ناطے دونوں ممالک کو اعلیٰ سطح پر تبادلوں کو برقراررکھنا چاہئے ٬اس کے جواب میں مودی نے کہا کہ سٹرٹیجک پارٹنر شپ دونوں ممالک اور باقی دنیا کے لئے زبردست اہمیت کی حامل ہے ۔

متعلقہ عنوان :