چین میں 2017ء کیلئے سرکاری ملازمین کی بھرتی کا عمل شروع ہو گیا

00سے زائد آسامیوں کیلئے درخواست دہندگان نے اندراج شروع کر دیا

ہفتہ 15 اکتوبر 2016 16:21

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 اکتوبر2016ء) 120سے زائد مرکزی محکموں اور ایجنسیوں میں 27000سے زائد آسامیوں کیلئے گذشتہ روز چین کی 2017ء کی سول سرونٹ ریکروٹنمنٹ مہم کیلئے درخواست دہندگان نے اپنا اندراج کرانا شروع کر دیا ہے ۔

(جاری ہے)

ایک مراسلے کے مطابق 2017ء کیلئے بھی آسامیوں کی تعداد اتنی ہے جتنی 2016ء میں تھی ٬ بھرتی کئے جانیوالے حکومتی کارکن کی تعداد 2011ء میں 16000سے زائد سے بڑھ کر 2015ء میں 22000ہو گئی ٬ آن لائن رجسٹریشن 24اکتوبر کو بند ہو گی ٬ امتحان چین کے اہم شہروں میں 27نومبر کو ہو نگے ٬مقامی سطح پر کام کا تجربہ درخواست دہندگان کیلئے فائدہ مند ہو گا ٬ اس سطح پر دو سال سے زائد تجربے کے حامل افراد کو کوئی مراعات دی جائے گی ۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ چیٹنگ کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائیگا ۔

متعلقہ عنوان :