چینی سائنسدان سمندری چاول کی پیداوار میں اضافے کی منصوبہ بندی کررہے ہیں

ہفتہ 15 اکتوبر 2016 16:21

چنگ ڈائو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 اکتوبر2016ء) چین کا بابائے’’ ہائبرڈ رائس‘‘ چنگ ڈائو میں جو کہ مشرقی صوبہ شان ڈونگ کا بندرگاہی شہر ہو گا ٬ نئے قائم شدہ تحقیقی مرکز میں سمندری چاول کی اپنی پیداوار میں توسیع کرنے کا ارادہ رکھتا ہے ۔

(جاری ہے)

یہ بات مقامی ذرائع نے ہفتے کو بتائی ہے ٬چنگ ڈائو کے لائی کنگ علاقے جہاں نیا تحقیقی مرکز واقع ہے کے مقامی حکام کے مطابق سائنسدان یوان لانگ پنگ کی سربراہی میں سمندری چاول کی تحقیق اور ترقی کا مرکز آئندہ تین سال میں سمندری چاول کی پیداوار ہر ’’ ایم یو ‘‘ پر 200کلوگرام تک بڑھانے کا ارادہ رکھتا ہے ۔