توقع ہے کہ چین اور لاطینی امریکہ و جزائر غرب الہند کے ممالک کے درمیان روایتی دوستی مزید مستحکم ہو گی

طرفین کو تجارتی ڈھانچے کو بہتر بنانے کیساتھ پیداواری تعاون کو فروغ دینا چاہئے ٬چینی نائب صدر کا فورم سے خطاب

ہفتہ 15 اکتوبر 2016 16:20

شائی جیا زوانگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 اکتوبر2016ء) چین کے نائب صدر لائی یوان چائو نے گذشتہ روز صوبہ ہیبی کے شمالی شہر ٹانگ شن میں دسویں چین لاطینی امریکہ و جزائر غرب الہند (ایل اے سی ) بزنس سربراہی اجلاس میں شرکت کی اور خطاب کیا ۔لی نے اپنی تقریر میں کہا 2007ء میں سربراہی اجلاس کے قیام کے بعد سے یہ چین اور ایل اے سی کے ممالک کی مشترکہ ترقی اور باہمی سود مند تعاون کے لئے اہم پلیٹ فارم بن گیا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ طرفین اپنی روایتی دوستی کو مستحکم بنا سکتے ہیں اور باہمی مفاہمت میں مسلسل اضافہ کرسکتے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ طرفین کو تجارتی ڈھانچے کو بھی بہتر بنانا چاہئے اور پیداواری تعاون کو فروغ دینا چاہئے کیونکہ تجارتی تعاون چین ۔ ایل اے سی تعلقات کیلئے ایک ستون ہے ٬ چین ۔ایل اے سی کا تجارتی حجم گذشتہ دہائی کے دوران بیس گنا سے زیادہ بڑھ کر 2015ء میں 236.5بلین امریکی ڈالر تک پہنچ گیاہے ۔

متعلقہ عنوان :