وینچر کیپیٹل کی ترقی کو فروغ دیا جائے ٬ نائب وزیر اعظم چین

ہفتہ 15 اکتوبر 2016 16:20

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 اکتوبر2016ء) چین کے نائب وزیر اعظم زانگ گائولی نے گذشتہ روز ایک فورم میں کہا کہ چین کو اپنی بڑے پیمانے پر مہم جوئی اور جدت پر عمل کرنے کے پیش نظر وینچر کیپیٹل ( وی سی ) کو فروغ دینا چاہئے ٬ چوتھے چین وینچر کیپیٹل فورم سے خطاب کرتے ہوئے زانگ نے کہا کہ کہ ملک کو سٹارٹ اپ ان کیوبیٹر جو کہ چین کی سپلائی سائیڈ کے ڈھانچہ جاتی اصلاحات کا پروموٹر اور نجی سرمایہ کاری کیلئے عمل انگیز ہے کو بہتر کردار ادا کرنے کا موقع دینا چاہئے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ چین مہم جوئی ٬جدت اور وی سی کے درمیان انٹریکشن کیلئے ٹھوس ماحول کی تعمیر کو تیز کرے گا ۔انہوں نے کہا کہ حکومت وی سی کیلئے پالیسی حمایت بہتر بنائے گی ٬ مارکیٹ تک رسائی میں نرمی کرے گی ٬ انٹرپرائز کریڈٹ سسٹم قائم کرے گی اور اس شعبے میں زیادہ ذہین افراد کو لائے گی ۔

متعلقہ عنوان :