عراق میں داعش کا خاتمہ کئے جانے کے موقع پر بعض ممالک مداخلت کر رہے ہیں٬حیدر العبادی

ہفتہ 15 اکتوبر 2016 16:20

بغداد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2016ء) عراق کے وزیر اعظم حیدر العبادی نے کہا ہے کہ عراق میں داعش کا خاتمہ کئے جانے کے موقع پر بعض ممالک مداخلت کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق عراق کے وزیر اعظم نے کرکوک میں پریس کانفرنس میں داعش دہشت کا مکمل خاتمہ کر کے موصل کو آزاد کرائے جانے کے موقع پر عراق میں بعض ملکوں کی مبینہ مداخلت پر حیرت کا اظہار کیا اور موصل کے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ عراقی سیکورٹی اہلکاروں کے ساتھ تعاون کریں۔ انھوں نے عراق میں بیرونی مداخت کو ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے کہا کہ عراق کی حکومت٬ بیرونی مداخلت کی ہرگز اجازت نہیں دے گی ۔

متعلقہ عنوان :