کوئٹہ میں کومبنگ آپریشن جاری٬ سکیورٹی اداروں نے مزید11 افراد کو گرفتار کرلیا

ہفتہ 15 اکتوبر 2016 16:17

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اکتوبر2016ء) سکیورٹی اداروں نے کوئٹہ کے علاقوں لدہ اور ترخہ میں کومبنگ آپریشن کر کے 11 افراد کو گرفتار کر لیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ہفتہ کے روز ایف سی اور پولیس نے کوئٹہ کے علاقوں ہدہ اور ترخہ میں مشترکہ آپریشن کیا کومبنگ آپریشن کے دوران 9 مشبہ افراد گرفتار ہوئے گرفتار ملزموں کے قبضے سے 2 پستول برآمد ہوئے ترجمان ایف سی کے مطابق کومبنگ آپریشن گزشتہ روز ایف سی اہلکاروں پر حملے کے بعد کیا گیا جس میں ایف سی اہلکاروں پر شدت پسندوں کے حملے میں تین ایف سی اہلکار شہید ہو گئے تھے٬اسی طرح سبزل روڈ پر سرچ آپریشن کے دوران2 مشتبہ افرا د کو گرفتار کر کے تفتیش کیلئے خفیہ مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے مزید کا رروائی متعلقہ انتظامیہ کر رہی ہے ۔

(جاوید)

متعلقہ عنوان :