خیبرپختونخوا حکومت نے وزیر اعظم سے زلزلہ متاثرین کیلئے اعلانیہ رقم مانگ لی

زلزلہ متاثرین کیلئے چار ارب کی اعلانیہ رقم تاحالنہیں ملی ٬ صوبائی وزیر تعلیم کا وزیراعظم کو لکھے گئے خط میں شکوہ

ہفتہ 15 اکتوبر 2016 16:17

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اکتوبر2016ء) خیبرپختونخوا حکومت نے وزیر اعظم سے زلزلہ متاثرین کے لئے اعلانیہ رقم مانگ لی ہے صوبائی حکومت نے وزیر اعظم سے چار ارب روپے مانگ لئے ہیں تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز خیبرپختونخوا کے وزیر تعلیم عاطف خان نے وزیر اعظم نواز شریف کو خط لکھا جس میں انہوں نے وزیر اعظم سے زلزلہ متاثرین کے لئے رقم کا مطالبہ کیا عاطف خان نے خط میں لکھا کہ آپ نے 2005 میں زلزلہ متاثرین کے لئے چار ارب روپے دینے کا اعلان کیا تھا جو تاحال ملی نہیں ہے انہوں نے وزیر اعظم کو خط میں لکھا کہ امید ہے کہ آپ زلزلہ متاثرین سے کیا ہوا وعدہ پورا کریں گے ۔

(جاری ہے)

صوبائی حکومت نے زلزلہ سے متاثرہ 760 سکولوں کی تعمیر کا بیڑہ اٹھایا ہے ۔ (جاوید)