نائجر میں ایک امریکی امدادی کارکن اغوا

ہفتہ 15 اکتوبر 2016 16:15

نائجر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اکتوبر2016ء) نائجر کے علاقے ابالک میں جمعے کی شب ایک امریکی امدادی کارکن کو اغوا کر لیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ دارالحکومت نیامے کے شمال مشرق میں واقع اس علاقے سے مغوی کو مالی لے جایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

فی الحال یہ معلوم نہیں ہو سکتا ہے کہ اغواکار کون تھے۔ مالی کا شمالی حصہ سن 2012ء میں القاعدہ سے تعلق رکھنے والے گروہ کے قبضے میں چلا گیا تھا٬ جو فرانسیسی فوج کی مداخلت کے بعد آزاد کروایا گیا۔ تاہم یہاں اب بھی مسلم شدت پسند گروہ سرگرم ہیں۔ امریکی محکمہ خارجہ نے اغوا کی اس واردات کی تصدیق کی ہے٬ تاہم مزید تفصیلات نہیں بتائی ہیں۔۔

متعلقہ عنوان :