یمن میں جنازے کا اجتماع پر فضائی حملہ ’لرزہ خیز‘ تھا٬ امریکی حکام

ہفتہ 15 اکتوبر 2016 16:15

صنعائ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اکتوبر2016ء) امریکی حکام کی جانب سے گزشتہ اختتام ہفتہ پر یمنی دارالحکومت صنعا میں جنازے کے ایک اجتماع پر سعودی قیادت میں عرب اتحاد کے جنگی طیاروں کی کارروائی کو ’لرزہ خیز‘ قرار دیا گیا ہے۔ وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ اس واقعے کے بعد امریکا یمن میں عرب اتحاد کی کارروائیوں کی حمایت پر نظرثانی کر رہا ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ 18 ماہ سے سعودی قیات میں اتحادی ممالک یمن میں ایران نواز حوثی باغیوں کے خلاف فضائی کارروائیوں میں مصروف ہیں٬ تاہم انسانی حقوق کی تنظیموں کا الزام ہے کہ ان فضائی حملوں میں سینکڑوں عام شہری ہلاک ہو چکے ہیں۔ گزشتہ اختتام ہفتہ پر جنازے کے اجتماع پر کی جانے والی بمباری کے نتیجے میں بھی 140 افراد ہلاک ہوئے تھے٬ جس میں بڑی تعداد عام شہریوں کی تھی۔۔

متعلقہ عنوان :