لیبیا کی حکومتی فورسز کی سرت شہر میں پیش قدمی

ہفتہ 15 اکتوبر 2016 16:15

سرت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اکتوبر2016ء)لیبیا کی حکومت کی حامی فورسز سرت شہر کا قبضہ شدت پسند تنظیم اسلامک اسٹیٹ سے چھڑانے کے لیے عسکری کارروائی میں مصروف ہیں۔ فوجی اور طبی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس شہر پر قبضے کی لڑائی میں اب تک 14 فوجی ہلاک ہو چکے ہیں۔

(جاری ہے)

طرابلس میں اقوام متحدہ کی حمایت یافتہ یونٹی حکومت کے قیام کے بعد سرکاری فورسز کی کوشش ہے کہ سرت شہر کو اسلامک اسٹیٹ سے آزاد کروایا جائے۔ بتایا گیا ہیکہ اس شہر کے متعدد حصوں میں دوبدو لڑائی جاری ہے٬ جس میں بھاری اسلحے کے ساتھ ساتھ جنگی طیاروں کا استعمال بھی کیا جا رہا ہے۔۔