اوگرا نے قیمتیں 36فیصد بڑھانے کی منظوری دیدی

ہفتہ 15 اکتوبر 2016 16:15

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اکتوبر2016ء) سردیوں کی آمد آمد کے ساتھ ہی اوگرا نے ’’گیس بم‘‘ چلانے کا فیصلہ بھی کرلیا٬ گیس کی قیمتوں میں 36فیصد اضافہ کیا جارہا ہے جس کے بعد گھریلو بلوں میں ماہانہ 500روپے تک اضافہ ہوجائے گا۔

(جاری ہے)

گیس کی قیمتوں میں اضافے سے صنعتی مصنوعات کی قیمتیںبھی بڑھ جائیں گی۔تفصیلات کے مطابق اوگرا نے گیس کی قیمتوں میں 36فیصد اضافے کی منظوری دے دی ہے جس کے بعد مہنگائی کے نئے طوفان کا بھی خدشہ ہے٬گیس کی قیمتوں میں اضافے کی صورت میں گھریلو بل ماہانہ پانچ سو روپے تک بڑھ جائے گا جبکہ صنعتی اشیا کی قیمتوں میں بھی اضافے کا بھی امکان ہے۔۔

متعلقہ عنوان :