پاکستانی اداکاروں کی فلموں پر پابندی خوش آئند فیصلہ ہے ٬ شیوسینا

ہفتہ 15 اکتوبر 2016 16:15

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اکتوبر2016ء) ہندو انتہا پسند تنظیم شیوسینا نے سینما آئو نرز ایگزیبیڈ آف انڈیا کی جانب سے پاکستانی اداکاروں کی فلمیں ریلیز کرنے کی اجازت نہ دینے کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں میدان جنگ کے لئے بھی ہتھیار اٹھانے چاہئے بھارتی میڈیا کے مطابق بی جے پی کی راہنما منیشاکائیندی نے صحافیوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی اداکاروں کی فلموں پر پابندی خوش آئند ہے انہوں نے کہا کہ فلم انتظامیہ کا یہ فیصلہ جذبہ قومیت کا عکاس ہے انہوں نے کہا کہ ہونا بھی ایسا ہی چاہئے کیونکہ ملکی دفاع اور قومی جذبے سے سرشار ہونا صرف فوج ہی کی ذمہ داری نہیں بلکہ اس کے لئے ہر شہری کو بڑھ چڑھ کر آگے آنے کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ پاکستانی اداکاروں اور کرکٹروں کو سپورٹ فراہم کرنے والے تمام بھارتی شہریوں سے میری درخواست ہے کہ وہ ملک کے دفاع کے لئے بھی ہتھیار اٹھا کر میدان جنگ ی نکلیں ۔

(جاوید)