لاکھوں روپے خرچ کرنے کے باوجود اسلام آباد کی سڑکیں زیبرا کراسنگ سے محروم

ہفتہ 15 اکتوبر 2016 16:15

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اکتوبر2016ء) اگرچہ سی ڈی اے نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سڑکوں کی بہتری کے لئے وزیر اعظم پیکج کے تحت لاکھوں روپے خرچ کر دیئے ہیں تاہم زیادہ تر سڑکیں ابھی بھی زیبرا کراسنگ سے محروم ہیں جس سے موٹر سائیکلسٹ اور پیدل چلنے والوں کے لئے مشکلات درپیش ہیں میڈیا رپورٹس کے مطابق سیکٹرز جی سکس اور جی سیون میں کئی گمراہ کن زیبرا کراسنگ پائی گئی ہیں جس میں سی ڈی اے نے صرف چھوٹے چھوٹے نشانات ڈالے جس سے زیبرا کراسنگ کا تاثر ابھرے ۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ زیبرا کراسنگ پیدل چلنے والوں کے لئے روڈ کراس کرنے کا ذریعہ ہوتی ہیں تاہم زیبرا کراسنگ کے ساتھ اسلام آباد میں کوئی سائن بورڈ نہیں ہے میڈیا رپورٹس میں شہریوں کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ سی ڈی اے کو ان معاملات سے کوئی دلچسپی نہیں ہے دنیا بھر میں پیدل چلنے والوں کے لئے خصوصی کراسنگ پوائنٹس ہوتے ہیں جبکہ سی ڈی اے اس کے برعکس سوچتی ہے دریں اثناء سی ڈی اے کے ایک انجینئر کا کہنا ہے کہ عالمی معیار کو مدنظر رکھتے ہوئے سی ڈی اے کو مناسب کراسنگ پوائنٹس قائم کرنے چاہئیں انہوں نے کہا کہ بعض مسائل کی ذمہ دار ٹریفک پولیس بھی ہے ۔(جاوید)

متعلقہ عنوان :