بے نظیر بھٹو ہسپتال کی 2 نرسوں کو ڈینگی کا مرض لاحق ہو گیا

ہفتہ 15 اکتوبر 2016 16:12

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اکتوبر2016ء) بے نظیر بھٹو ہسپتال راولپنڈی میں کام کرنے والی دو نرسوں کو ڈینگی کا مرض لاحق ہو گیاہے جس سے محکمہ صحت کے حکام اور راولپندی میڈیکل کالج کی انتطامیہ میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں نرسیں شانزے اور ھیرا بے نظیر بھٹو ہسپتال کے ڈینگی وارڈ میں کام کر رہی تھیں جب وہ بیمار پڑ گئیں تھیں اور فوری طور پر انہیں وارڈ میں داخل کر دیا گیا دونوں نرسیں نرسوں کے ہاسٹل میں قیام پزیر ہین شانزے چند دنوں سے بخار میں مبتلا تھیں ڈاکٹرز نے ان کے خون کے نمونوں کا ٹیسٹ کیا اور یہ پتہ چلا کہ وہ ڈینگی میں مبتلا ہیں ھیرا کو بھی گزشتہ دن ٹیسٹ کے لئے ڈینگی وارڈ لے جایا گیا اور ڈاکٹرز نے انہیں بھی ڈینگی کا مریض قرار دیا ڈاکٹرز اور میڈیکل پروفشنلز میں تشویش کی لہر دوڑی ہوئی ہے کیونکہ محکمہ صحت ہسپتال اور اس کے احاطے میں سپرے کرنے میں ناکام ہو گیا ہے ۔

(جاوید)

متعلقہ عنوان :