یمن میں فائربندی٬برطانیہ سلامتی کونسل میں قرارداد جمع کرائے گا

ہفتہ 15 اکتوبر 2016 16:11

لندن٬ نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اکتوبر2016ء) برطانیہ اقوام متحدہ کی یمن میں فائربندی کے لیے سلامتی کونسل میں ایک قرارداد جمع کرائے گا۔

(جاری ہے)

اقوام متحدہ میں تعینات برطانوی سفیر میتھیو ریکوفٹ نے صحافیوں سے بات چیت میں کہا کہ اس قرارداد میں مطالبہ کیا جائے گا کہ یمن میں فریقین فوری فائربندی کریں اور سیاسی عمل کے ذریعے تنازع کو حل کرنے کی کوشش کریں۔

اس قرارداد میں فریقین سے تشدد کا راستہ فوری طور پر ترک کرنے کا مطالبہ کیا جائے گا۔واضح رہے کہ چند روز قبل یمنی دار الحکومت صنعاء میں جنازے کے ایک اجتماع پر عرب اتحاد کی جانب سے کی جانے والی بمباری میں 140 سے زائد افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ہیومن رائٹس واچ کا کہنا ہے کہ ہلاک شدگان میں زیادہ تعداد عام شہریوں کی تھی۔۔

متعلقہ عنوان :