نریندر مودی نے احسان جتلانا شروع کردیا

اقوام متحدہ کے امن دستوں میں بڑا نام بھارت ہے٬ یمن میں پھنسے بھارتی شہریوں کونکالاجارہاتھاتو بھارتی فوج نے چندپاکستانیوں کوبھی نکالا٬یہ انسانیت کی مثال ہے ٬ بھارتی وزیراعظم

ہفتہ 15 اکتوبر 2016 16:11

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اکتوبر2016ء) بھارتی وزیراعظم نریندرامودی نے کہاہے کہ اقوام متحدہ کے امن دستوں میں بڑا نام بھارت ہے٬جب یمن میں پھنسے بھارتی شہریوں کونکالاجارہاتھاتو بھارتی فوج نے چندپاکستانیوں کوبھی نکالا٬ یہ بھارتی فوج کی انسانیت کی ایک مثال ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق اپنے خطاب میں نریندرامودی کاکہناتھا کہ دونوںعالمی جنگوں کے دوران ڈیڑھ لاکھ بھارتی فوجی لڑے اورجان قربان کی٬دنیا کویہ بات کبھی نہیں بھولنی چائیے٬کسی کی ایک انچ زمین کواپنابنانے کیلئے کبھی جھگڑانہیں کیا٬جب ہم مسلح افواج کاسوچتے ہیں تو ہم ان کی بہادری اورقدرتی آفات میں ان کے کردار کویاد کرتے ہیں۔

مودی نے یہ بھی کہا کہ مسلح افواج کوکشمیر میںاکثر پتھرائو کاسامنا کرناپڑتاہے لیکن وہ اپنا کام جاری رکھے ہوئے ہیں۔۔