اسلام آباد بند نہیں کھلا رہے گا٬ نواز شریف

ہم ملکی ترقی کیلئے کام کررہے ہیں ہمارا مقصد پاکستان کو چلانا ہے٬ کچھ عناصر اس کو بند کرنا چاہتے ہیں٬ملکی ترقی میں روڑے اٹکانے والوں کو برداشت نہیں کرینگی گیس کی قیمتوں میں اضافہ نہیں ہونے دیں گے٬ 2018 میں 10 ہزار میگاواٹ بجلی سسٹم میں آ جائے گی ٬بجلی کو مزید سستا کریں گے ٬ دیامر اور بھاشاڈیم کے لیے 105 ارب روپے کی زمین خریدلی ہی مودی سنجیدہ ہیں تو مسئلہ کشمیر پر مذاکرات کیلئے ہم تیار ہیں٬ بھارت نے ہمیشہ کشمیر کے معاملے پر بات چیت سے گریز کیا تاہم یہ دونوں ممالک کا بنیادی مسئلہ ہے جن کے حل ہونے تک امن کاقیام ناممکن ہے ٬وزیر اعظم کا ناشتے کی میز پر صحافیوں سے گفتگو

ہفتہ 15 اکتوبر 2016 16:11

باکو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اکتوبر2016ء) وزیر اعظم نوازشریف نے واضح کر دیا ہے کہ اسلام آباد بند نہیں ہونے دیں گے یہ کھلا رہے گا٬ ہم ملک کی ترقی اور خوشحالی کیلئے کام کررہے ہیں تاہم کچھ عناصر اسلام آباد کو بند کر کے ملکی ترقی میں رکاوٹیں کھڑا کرنا چاہتے ہیں جوکسی صورت قبول نہیں ٬ بھارت نے ہمیشہ کشمیر کے مسئلے پر بات کرنے سے گریز کیا ہے لیکن اگر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی مذاکرات کے لیے سنجیدہ ہیں اور مسئلہ کشمیر کو ساتھ رکھے تو ہم بھی بات چیت کے لیے تیار ہیں۔

باکو میں ناشے کی میز پر پاکستانی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان بنیادی مسئلہ کشمیر ہے٬ اٴْڑی جیسے واقعات بھارت کی جانب سے کشمیرمیں مظالم کاردعمل ہیں٬ بھارت نے ہمیشہ کشمیر پربات کرنے سے گریز کیا ہے تاہم اگر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی مذاکرات کے لیے سنجیدہ ہیں اور وہ اس میں مسئلہ کشمیر کو شامل رکھیں تو ہم بھی بات چیت کے لیے تیارہیں۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف کی جانب سے 30 اکتوبر کو اسلام آباد بند کرنے کے اعلان کے سوال پر وزیر اعظم نے کہا کہ ہمارامقصد پاکستان کوچلانا ہے مگر کچھ عناصر اس کو بند کرنا چاہتے ہیں جبکہ حکومتیں آتی جاتی رہتی ہیں ہم پاکستان کی ترقی کے لیے کام کررہے ہیں۔ عمران خان اسلام آباد کو بند جب کہ ہم کھلا رکھناچاہتے ہیں ٬اسلام آباد بند نہیں ہوگا یہ کھلا رہے گا٬ملکی ترقی میں روڑے اٹکانے والوں کو کسی صورت برداشت نہیں کریں گے ٬وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ ملک میں دہشت گردوں کی کمرتوڑ دی ہے٬ ملک کی اقتصادی صورتحال میں بہتری آئی ہے اور کراچی کے حالات میں بھی بہتری آرہی ہے٬ کراچی میں بھی گرین لائن بس سروس کاآغاز کیا جارہا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ توانائی بحران پر2018میں حل کردیں گے٬ سسٹم میں 10میگاواٹ بجلی آنے سے نہ صرف توانائی بحران ختم کرنے میں مدد ملے گی بلکہ بجلی کی قیمتیں بھی مسلسل کم کی جارہی ہیں٬ رواں سال داسوپاور پراجیکٹ پر بھی کام شروع کررہے ہیں جب کہ دیامر اور بھاشاڈیم کے لیے 105 ارب روپے کی زمین خریدی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کے پاس گیس کی قیمتوں میں اضافے کی تجویز آئی ہے لیکن وہ اسے منظور نہیں کریں گے۔

پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے سے متعلق وزیر اعظم نے کہا کہ سی پیک پر سیاست سے گریز کیاجائے٬ احسن اقبال سی پیک کے حوالے سے ہرجگہ پر تحفظات دورکررہے ہیںسی پیک منصوبہ پر تیزی سے کام جاری ہے٬ اس کی رفتا ر میں سستی کا تاثر درست نہیں ٬ پاک چین اقتصادی راہداری پر ترقیاتی کام تیزی سے جاری ہے٬ اس پر کام کی رفتار پر چین نے بھی اطمینان کا اظہار کیا ہے۔۔