طالبان کے ساتھ 10 روزہ جھڑپوں میں 200 سے زائد افغان سکیورٹی اہلکار ہلاک ہوئے٬رپورٹ

ہفتہ 15 اکتوبر 2016 16:11

ہلمند(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اکتوبر2016ء) جنوبی افغان صوبے ہلمند میں طالبان اور سکیورٹی فورسز کے درمیان جھڑپوں میں گزشتہ دس روز میں دو سو سے زائد سکیورٹی اہلکار ہلاک ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

صوبائی کونسل کے نائب سربراہ عبدالمجید اخوند زادہ نے جمعے کے روز بتایا کہ ہلاک ہونے والوں میں پولیس اور فوج کے اہلکار شامل ہیں٬ جب کہ قریب 45 عام شہری بھی طالبان کے ان حملوں میں مارے گئے ہیں۔ اخوند زادہ نے بتایا کہ ان جھڑپوں میں سکیورٹی فورسز کے ایک سو سے زائد اہلکار زخمی بھی ہوئے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ طالبان شہر لشکر گاہ کے مرکز پر قبضے کے لیے مختلف اطراف سے حملے کر رہے ہیں۔۔

متعلقہ عنوان :