کیوبا کے لیے ہیومینیٹیرین اقدامات٬ امریکا نے تجارتی پابندیاں مزید نرم کر دیں

ہفتہ 15 اکتوبر 2016 16:10

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اکتوبر2016ء)امریکا نے کیوبا کے ساتھ تجارت کے لیے مالیاتی لین دین سے متعلق عائد پابندیاں مزید نرم بنانے کا اعلان کیا ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان کئی دہائیوں تک منقطع رہنے والے سفارتی تعلقات گزشتہ برس بحال ہوئے تھے۔

(جاری ہے)

حالیہ کچھ عرصے میں امریکی حکومت نے کیوبا کے ساتھ تجارت پر عائد سخت پابندیوں میں نرمی کے لیے متعدد اقدامات کیے ہیں۔ امریکی محکمہ برائے خرانہ و اقتصادیات کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان تجارت کو فروغ دینے کے لیے نئے اقدامات کا نفاذ پیر کے روز سے ہو جائے گا۔۔