روس ترکی کو میزائل دفاعی نظام فروخت کر سکتا ہے٬ ماسکو حکومت

ہفتہ 15 اکتوبر 2016 16:10

ماسکو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اکتوبر2016ء) روسی صدر ولادیمیر پوٹن کے ایک ترجمان نے کہا ہے کہ روس ترکی کو میزائل دفاعی نظام فروخت کر سکتا ہے۔

(جاری ہے)

جمعے کے روز ایک بیان میں اس ترجمان نے کہا کہ صدر پوٹن اور ان کے ترک ہم منصب رجب طیب ایردوآن کے درمیان ہتھیاروں کی ایک ڈیل سے متعلق بات چیت ہوئی ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ اگر ترک حکومت نے چاہا٬ تو اسے مختلف میزائل دفاعی نظام فروخت کیے جائیں گے۔ اس سے قبل ترکی چین کے ساتھ جوہری دفاعی ڈیل کے سلسلے میں بھی بات چیت میں مصروف رہا ہے٬ تاہم یہ بات چیت گزشتہ برس بے نتیجہ ختم ہو گئی تھی۔۔