سپریم کورٹ کی ہدایت پر وزارت صحت نے ہر قسم کے شیشے اور اس کے ٹوبیکو مواد پر پابندی عائد کر دی

ہفتہ 15 اکتوبر 2016 16:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اکتوبر2016ء) سپریم کورٹ کی مداخلت پر وزارت صحت ( این ایچ ایس ) نے حتمی طور پر تمام قسم کے شیشہ اس کے مواد اور فلیور ٹوبیکو پر پابندی عائد کر دی ہے اس حوالے سے وزارت تجارت نے امپورت پالیسی آرڈر میں ترمیم کرنے کے لئے ایس آر او جاری کر دیا ہے میڈیا رپورٹس کے مطابق صحت سے متعلق حلقوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ اس پابندی کے بعد 3.7 ملین بالغ افراد شیشہ کی لعنت سے چھٹکارا پالیں گے ایک گھنٹہ شیشہ سموکنگ ایک سگریٹ کے پینے کے 100 سے 200 گنا کے برابر ہے ایک سول سوسائٹی کے عہدیدار ندیم اقبال کا کہنا ہے کہ شیشہ پر پابندی قابل تحسین ہے اور یہ صرف عدالت عظمیٰ کی ہدایت کے بعد ہی ہوا ہے انہوں نے کہاکہ 2006 میں اس وقت کے چیف جسٹس نے پاکستان میں ٹوبیکو وبائو کا سوموٹو ایکشن لیا اس کے بعد سے کئی سماعتیں ہوئیں ۔

(جاری ہے)

6 جون 2016 کو عدالت نے شیشے پر پابندی کو یقینی بنانے کی ہدایتکی اور 27 ستمبر کو اس نے نوٹیفیکیشن کے اجراء کی ہدایت کی ۔(جاوید)

متعلقہ عنوان :