صدر کا دورہ :اولڈ سیکرٹریٹ میں لوڈشیڈنگ ختم

چہلہ بانڈی اور دیگر علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بڑھا دیا

ہفتہ 15 اکتوبر 2016 16:10

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اکتوبر2016ء) صدر پاکستان کا دورہ مظفرآباد واپڈا اور برقیات نے صارفین کو مامو ں بنا دیا چھتر دومیل اولڈ سیکرٹریٹ میں لوڈ شیڈنگ ختم جبکہ چہلہ بانڈی سمیت دیگر علاقوں میں لوڈ شیڈنگ میں اضافہ کر لیا دورانیہ 18گھنٹے صارفین بھی پریشان تفصیلات کے مطابق واپڈا اور محکمہ برقیات نے ماضی کی طرح اس مرتبہ بھی دورہ صدر پاکستان ممنون حسین کی آمد پر دو دن کے لئے چھتر دومیل ٬اولڈ سیکرٹریٹ میں لوڈ شیڈنگ ختم کر کے دیگر علاقوں جن میں ٬چہلہ بانڈی سمیت مختلف علاقوں میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ بڑھا دیا جو کہ 18گھنٹوں سے تجاوز کر گیا۔

متعلقہ عنوان :