صدر ممنون کے اعزاز میں ظہرانہ:لیگی اراکین اور اپوزیشن جماعتوں کی شرکت

ہفتہ 15 اکتوبر 2016 16:10

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اکتوبر2016ء) اسپیکر قانون ساز اسمبلی آزادکشمیر شاہ غلام قادر نے ایم ایل اے ہاسٹل میں صدر پاکستان ممنون حسین کے اعزاز میں ظہرانہ دیا ٬ایم ایل اے مسلم لیگ(ن) کے وزراء اور اراکین نے شرکت کی صدر پاکستان کو کشمیر کی خصوصی ڈش پیش کی گئی تفصیلات کے مطابق صدر پاکستان ممنون حسین کے دورہ مظفرآباد کے موقع پر اسپیکر قانون ساز اسمبلی شاہ غلام قادر نے ایم٬ایل ٬اے ہاسٹل میں صدر پاکستان کے اعزاز میں زورانہ رکھا جس میں ایم ایل ایز (ن) لیگی کارکنوں اور اپوزیشن کو بھی دعوت دی گئی تھی جہاں پر صدر پاکستان کو شاہ غلام قادر نے کشمیر کی خصوصی ڈش بھی پیش کی اور ایم ایل ایز اور کارکنوں کا تعارف بھی کروایا۔

متعلقہ عنوان :