افغانستان کے چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ سعودی عرب کا تین کاروزہ دورہ کریں گی

ہفتہ 15 اکتوبر 2016 15:03

․ کابل ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2016ء) افغانستان کے چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی دعوت پر سعودی عرب کا تین کاروزہ دورہ کریں گے۔

(جاری ہے)

افغان میڈیا کے مطابق ایک اعلیٰ سطح کا وفد بھی چیف ایگزیکٹو کے ہمراہ سعودی عرب جائیگا۔ذرائع کے مطابق افغانستان میں مصالحتی عمل پربات چیت اس دورے کے اہم ایجنڈا امور میں شامل ہے۔افغان حکام نے اس ضمن میں مزیدتفصیلات فراہم نہیں کی ہیں۔افغانستان کے چیف ایگزیکٹو آفس کے ترجمان نے بتایا کہ عبداللہ عبداللہ مستقبل قریب میں پاکستان کا دورہ بھی کریں گے۔