افغانستان کا بھارت کے شہرحیدرآباد میں قونصل خانہ کھولنے کا فیصلہ

ہفتہ 15 اکتوبر 2016 15:03

کابل ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2016ء) افغانستان نے بھارت کے شہرحیدرآباد میں قونصل خانہ کھولنے کا فیصلہ کیاہے۔افغان میڈیا کے مطابق بھارت میں افغانستان کے سفیرشیدامحمد ابدالی نے بتایا کہ بھارت کے ساتھ تجارتی اوراقتصادی تعلقات کے فروغ کیلئے آندھرا پردیش کے دارالحکومت حیدرآباد میں افغان قونصل خانہ کھولنے کا فیصلہ کیا گیاہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ اس ضمن میں ایک وفد عنقریب حیدرآباد کا دورہ کریگا تاکہ قونصل خانہ کیلئے مناسب جگہ کا تعین کیا جاسکے۔واضح رہے کہ اس وقت نئی دہلی میں افغانستان کا سفارت خانہ٬ممبئی میں قونصل خانہ اورکولکتہ میں اتاشی آفس کام کررہاہے۔

متعلقہ عنوان :