افغانستان میں تشدد کے واقعات میں 64عسکریت پسند اور12فوجی اہلکار ہلاک

ہفتہ 15 اکتوبر 2016 15:03

کابل ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2016ء) افغانستان میں تشدد کے واقعات میں 64عسکریت پسند اور12فوجی اہلکار ہلاک ہوگئے۔ کابل میں افغان وزارت دفاع کی طرف سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیاہے کہ گزشتہ روزملک کے مختلف حصوں میں تشدد کے واقعات میں 64عسکریت پسند ہلاک ہوگئے۔یہ کارروائیاں مختلف صوبوں میں کی گئیں۔بیان میں کہا گیا ہے کہ اس دوران 12فوجی اہلکار اپنی جانوں سے ہاتھ دھوبیٹھے ہیں۔

(جاری ہے)

طالبان کی جانب سے ابھی تک اس ضمن میں کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔افغانستان کے اول نائب صدر اورسابق وار لارڈ جنرل رشید دوستم نے کہا ہے کہ شدت پسند تنظیم داعش شمالی افغانستان میں 7ہزارجنگجووں کو تعینات کرنا چاہتی ہے۔انہوں نے یہ بات فاریاب میں انسداد دہشت گردی کی کارروائیوں کا جائزہ لیتے ہوئے کہی۔صوبہ غزنی میں حکومتی فورسز نے طالبان کی جیل سے 50قیدیوں کو چھڑا لیا ہے۔طالبان نے یہ جیل گیرو ضلع میں قائم کی تھی۔

متعلقہ عنوان :