نائجر میں امریکی امدادی کارکن اغوا

ہفتہ 15 اکتوبر 2016 14:52

نیامی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2016ء) نائجر کے علاقے ابالک میںامریکی امدادی کارکن کو اغوا کر لیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق دارالحکومت نیامی کے شمال مشرق میں واقع اس علاقے سے مغوی کو مالی لے جایا گیا ہے۔ فی الحال یہ معلوم نہیں ہو سکتا ہے کہ اغواکار کون تھے۔

(جاری ہے)

امریکی محکمہ خارجہ نے اغوا کی اس واردات کی تصدیق کی ہے٬ تاہم مزید تفصیلات نہیں بتائی ہیں۔واضح رہے کہ مالی کا شمالی حصہ 2012ء میں القاعدہ سے تعلق رکھنے والے گروہ کے قبضے میں چلا گیا تھا٬ جو فرانسیسی فوج کی مداخلت کے بعد آزاد کروایا گیا۔ تاہم یہاں اب بھی مسلم شدت پسند گروہ سرگرم ہیں۔

متعلقہ عنوان :