ماحولیاتی تحفظ کے لیے 200 ممالک کاگرین ہاؤس گیسزکو محدود کرنے سے متعلق معاہدے پر اتفاق

ہفتہ 15 اکتوبر 2016 14:52

کیگالی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2016ء) روانڈا میںماحولیاتی تحفظ کے لیے دنیا کے لگ بھگ 200 ممالک نے گرین ہاؤس گیسزکو محدود کرنے سے متعلق ایک معاہدے پر اتفاق کیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق روانڈا میں ہونے والے اجلاس میں رات بھر جاری رہنے والے مذاکرات کے بعد ہفتے کی صبح اس معاہدے پر اتفاق کیا گیا٬ جس کے تحت 2019ء کے آغاز سے ہائیڈرو فلورو کاربنز کے استعمال میں بتدریج کمی کی جائے گی ٬ ان ممالک میں امریکہ بھی شامل ہے۔

(جاری ہے)

دیگر 100 ممالک جن میں چین بھی شامل ہے اس حوالے سے 2024ء میں اقدام کرنا شروع کریں گے ۔چین دنیا میں کاربن کے اخراج کے حوالے سے سب سے بڑا ملک ہے۔دیگر ممالک جن میں بھارت٬ پاکستان اور کچھ خلیجی ریاستیں شامل ہیں٬ کا کہنا ہے کہ اٴْن کی معیشت ابھی ترقی کے مراحل ہے اس لیے اٴْنھیں اس معاہدے پر عمل درآمد کے لیے 2028 تک کی مہلت دی جائے۔اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ اس حوالے سے آئندہ اجلاس 2017 میں ہو گا جس میں اس بات کا تعین کیا جائے گا کہ ہائیڈرو فلورو کاربنز میں کمی کے لیے کتنے ارب ڈالر درکار ہیں۔