ڈونلڈٹرمپ نے اپنے اوپرلگنے والے تمام الزامات کومسترد کردیا

ہلیری کلنٹن میری کردارکشی کررہی ہے٬ کچھ لوگ الزامات صرف سستی شہرت کیلئے لگارہے ہیں٬الزامات کے پیچھے لبرل میڈیااورکلنٹن کی مہم کاہاتھ ہے ٬ریپبلکن صدارتی امیدوار

ہفتہ 15 اکتوبر 2016 14:22

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 اکتوبر2016ء) امریکی صدارت کے خواہش مند ڈونلڈٹرمپ نے اپنے اوپرلگنے والے تمام الزامات کوردکرتے ہوئے کہا ہے کہ ہلیری کلنٹن ان کی کردار کشی کررہی ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکہ میں گزشتہ ہفتے ریپبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کی خواتین سے متعلق اخلاق سے گری ہوئی گفتگو کی ویڈیو منظرعام پرآنے اورچند دنوں سے متعدد خواتین کی جانب سیٹرمپ پرجنسی ہراساں کرنے کے الزامات پرٹرمپ کو شدید تنقید کا سامنا ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نیاپنیاوپرلگائے جانیوالے الزامات کوردکرتے ہوئے کہا کہ وہ نہیں جانتے کہ الزام لگانے والے یہ لوگ کون ہیں٬میں نیانہیں ٹی وی پردیکھا٬میرے نزدیک یہ قابل نفرت حرکت ہے۔ریپبلکن صدارتی امیدوار کاکہناتھاکہ کچھ لوگ الزامات صرف سستی شہرت کیلیے لگارہے ہیں۔

(جاری ہے)

ٹرمپ نے کہاکہ الزامات کے پیچھے لبرل میڈیااورکلنٹن کی مہم کاہاتھ ہے۔

خیال رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ پر جنسی ہراس کے الزامات ایسے وقت سامنے آنا شروع ہوئے ہیں جب گذشتہ ہفتے ایک ویڈیو افشا ہوئی تھی جس میں ٹرمپ کو عورتوں سے دست درازی کے بارے میں نازیباکلمات ادا کرتے سنا جا سکتا ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ روزصحافیوں کی عالمی تنظیم نے ڈونلڈ ٹرمپ کو آزادی صحافت کے لیے خطرہ قرار دے دیا ہے اور کہا کہ ٹرمپ کے منتخب ہونے کی صورت میں نہ صرف امریکا بلکہ دنیا بھرمیں صحافیوں کے حقوق خطرے میں پڑجائیں گے۔واضح رہے کہ دو روز قبل امریکی خاتون اول مشیل اوباما نے بھی ڈونلڈٹرمپ کی خواتین سے متعلق نازیبا گفتگو پر ٹرمپ کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا٬ مشیل اوباما کا کہنا تھا کہ ٹرمپ کا بیان ظالمانہ٬ خوفناک ہے جو فراموش نہیں کیا جاسکتا۔