امریکا نے کیوباکیلئے نئی پالیسی کااعلان کردیا

نئی پالیسی میں وسیع تعلقات٬تعاون اوردونوں ملکوں کیلئے مواقع موجودہیں٬ امریکہ سے کیوبا کو محدود برآمدات اور امریکی فرمزکوکیوبا میں انسانی بنیادوں پرانفراسٹرکچرکی تعمیر کی اجازت ہوگی٬ امریکی نیشنل سیکورٹی ایڈوازرسوزین رائس

ہفتہ 15 اکتوبر 2016 14:22

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 اکتوبر2016ء) امریکہ نے کیوبا کیلئے نئی پالیسی کا اعلان کردیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکہ کی نیشنل سیکورٹی ایڈوازرسوزین رائس کا کہنا ہے کہ امریکی صدر اوباما نے کیوباکیلئے نئی پالیسی کا اعلان کردیا ہے ۔سوزین رائس نے بتایاکہ نئی پالیسی میں وسیع تعلقات٬تعاون اوردونوں ملکوں کیلیے مواقع موجودہیں۔

سوزین رائس کا کہناہے کہ نئی پالیسی کے تحت امریکہ سے کیوبا کو محدود برآمدات اور امریکی فرمزکوکیوبا میں انسانی بنیادوں پرانفراسٹرکچرکی تعمیر کی اجازت ہوگی۔نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزرنے امریکی کانگریس سے کیوباپرسے پابندی کے خاتمے کامطالبہ بھی کیا۔ان کاکہناتھاکہ کیوباکیساتھ تجارتی تعلقات کوختم کرنا امریکہ کے حق میں نہیں ہوگا۔

(جاری ہے)

خیال رہے کہ امریکہ نے کیوبا میں 1961 کے انقلاب کے بعد کیمونسٹ رہنما فیدل کاسترو کے اقتدار میں آنے کے بعد سفارتی تعلقات توڑ لیے تھے اور اس پر تجارتی پابندیاں عائد کر دی تھیں۔یاد رہے کہ گزشتہ سال امریکہ اور کیوبا کے درمیان سفارتی تعلقات 50 برس سے زائد عرصے کے بعد باضابطہ طور پر دوبارہ بحال ہو گئے تھے۔ امریکی صدر براک اوباما نے گزشتہ سال دسمبر میں دونوں ممالک میں تعلقات بہتر بنانے کا تاریخی اعلان کیا تھا۔واضح رہے کہ صدراوباما کی کیوبا کیساتھ تعلقات بحالی کی پالیسی کوامریکہ میں شدید تنقید کا سامنا ہے٬صدارتی امیدوار ہلیری کلنٹن براک اوباماکی پالیسی کاتسلسل چاہتی ہیں جبکہ ڈونلڈٹرمپ نے صدرمنتخب ہونے کی صورت میں پالیسی میں ردوبدل کاعندیہ دیاہے۔

متعلقہ عنوان :