افواج پاکستان کو بدنام کر نیوالے ملک اور قوم کے دشمن ہیں ‘ چوہدری محمدسرور

بھارت ہمیشہ مذاکرات کے آڑ میں مسئلہ کشمیرکو دبانے کی کوشش کر تا ہے ‘پاکستان کو مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے ہمیں آخری حد تک جانے سے بھی گر یز نہیں کر نا چاہیے ‘خطے میں امن واستحکام کیلئے مسئلہ کشمیرکا حل ضروری ہے ‘ سر جیکل اسٹرائیک کے جھوٹا دعویٰ پر بھارتی حکمران اب منہ چھپا رہے ہیں‘تقر یب سے خطاب

ہفتہ 15 اکتوبر 2016 14:17

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 اکتوبر2016ء) سابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ پاکستان کو مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے آخری حد تک جانے سے بھی گر یز نہیں کر نا چاہیے ‘افواج پاکستان کو بدنام کر نیوالے ملک اور قوم کے دشمن ہیں ‘خطے میں امن واستحکام کیلئے مسئلہ کشمیرکا حل ضروری ہے ‘ بھارت ہمیشہ مذاکرات کے آڑ میں مسئلہ کشمیرکو دبانے کی کوشش کر تا ہے ‘سر جیکل اسٹرائیک کے جھوٹا دعویٰ پر بھارتی حکمران اب منہ چھپا رہے ہیں۔

وہ مسئلہ کشمیر کو اجاگر کر نے کی مہم کے دوران لندن میں تقریب سے خطاب کر رہے تھے جبکہ اس موقعہ پر بر طانوی ہائوس آف لارڈز کے رکن لارڈنذیر احمد ‘بر طانوی پار لیمنٹ کے رکن خالد محمود سمیت دیگر بھی موجود تھے ۔سابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرورنے کہا کہ بھارت نے ہمیشہ مذاکرات کے نام پر پاکستان سے فراڈ کیا ہے اور بھارت مذاکرات کی آڑ میں مسئلہ کشمیر کو چھپانے کی کوشش کر تا ہے مگر اب حکمرانوں کو چاہیے کہ وہ بھارت کیساتھ کسی بھی قسم کے مذاکرات کر یں تو مسئلہ کشمیر کو سہر فہرست رکھا جائے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے خلاف سرجیکل اسٹرائیک کا دعویٰ کر نیوالے بھارتی حکمرانوں کو اب اپنے ملک میں منہ چھپانے کی جگہ نہیں مل رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی افواج دہشت گردی کے خلاف جنگ میں جانوں کے نذرانے دے رہی ہے اور بھارت جیسے دشمن کی آنکھوں میں بھی آنکھیں ڈال کر با ت کر رہی ہے اور پوری قوم افواج پاکستان کے ساتھ ہیں جو لوگ انکے خلاف سازشیں کر رہے ہیں وہ ملک اور قوم کے دوست نہیں بلکہ دشمن ہیں ایسے لوگ اپنے ایجنڈے میں کامیاب نہیں ہوں گے ۔

لارڈز نذیر احمد نے کہا کہ بھارت خطے میں امن کیلئے بدترین خطر ہ بن چکا ہے جو کسی بھی صورت قابل قبول نہیں اگر خطے میں امن قائم کر نا ہے تو اس کیلئے ضروری ہے کہ بھارتی دہشت گردی کا مقبوضہ کشمیر میں راستہ روکا جائے اور مسئلہ کشمیر کوکل نہیں آج ہی اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق حل کیا جائے اس موقعہ پر دیگر نے بھی خطاب کیا ہے ۔