قیادت کی سطح پر رابطوں سے اقتصادی٬دفاعی اور دوسرے شعبوں میں تعاون فروغ پائے گا٬وزیراعظم

کشمیر اور نوگورکاراباخ کے مسئلے پر ایک دوسرے کی حمایت مضبوط تعلقات کی مظہر ہے٬بھارت نے کشمیریوں پر ظلم کا ستم جاری رکھا ہو ا٬عالمی برادری کو اس کا نوٹس لینا چاہیے٬ باکو سٹیٹ یونیورسٹی کی ڈاکٹریٹ کی ڈگری میرے لئے اعزاز کی بات ہے٬دونوں ملکوں میں جمہوریت فعال ہی ْوزیراعظم محمد نوازشریف کی آذربائیجان کی پارلیمنٹ ملی مجلس کے سپیکر سے ملاقات میں گفتگو

ہفتہ 15 اکتوبر 2016 14:14

باکو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 اکتوبر2016ء) وزیراعظم محمد نوازشریف نے کہا ہے کہ قیادت کی سطح پر رابطوں سے اقتصادی٬دفاعی اور دوسرے شعبوں میں تعاون فروغ پائے گا٬کشمیر اور نوگورکاراباخ کے مسئلے پر ایک دوسرے کی حمایت مضبوط تعلقات کی مظہر ہے٬بھارت نے کشمیریوں پر ظلم کا ستم جاری رکھا ہوا ہے٬عالمی برادری کو اس کا نوٹس لینا چاہیے٬ باکو سٹیٹ یونیورسٹی کی ڈاکٹریٹ کی ڈگری میرے لئے اعزاز کی بات ہے٬دونوں ملکوں میں جمہوریت فعال ہے ۔

ہفتہ کو وزیراعظم محمد نوازشریف نے آذربائیجان کی پارلیمنٹ ملی مجلس کا دورہ کیا جہاں ملی مجلس پہنچنے پر سپیکر اوگتے اسدوف نے وزیراعظم کا استقبال کیا٬ملی مجلس کے سپیکر کی پارلیمنٹ کی کارروائی پر وزیراعظم نوازشریف کو بریفنگ دی۔

(جاری ہے)

ملی مجلس کے دورے کے دوران وزیراعظم محمد نوازشریف نے ملی مجلس کے سپیکر اوگتے اسدوف سے ملاقات بھی کی٬ملاقات کے دوران سپیکر نے کہا کہ پاکستان اور آذربائیجان کے قریبی تعلقات مشترکہ مذہب اور ثقافت پر مبنی ہیں۔

دورے سے باہمی تعلقات فروغ پائیں گے۔یقین ہے کہ آپ کی صدر اور وزیراعظم سے ملاقاتیں مفید رہیں۔انہوں نے کہا کہ آذربائیجان قومی اہمیت کے امور پر پاکستان کی حمایت کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔اس موقع پر وزیراعظم محمد نوازشریف نے کہا کہ پاکستان کے آذربائیجان کے ساتھ مضبوط تعلقات ہیں٬آذربائیجان کے صدر اور وزیراعظم کے ساتھ مفید ملاقاتیں ہوئیں٬ملاقاتوں میں مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال ہوا۔

انہوں نے مزید کہا کہ باکو سٹیٹ یونیورسٹی کیطرف سے ڈاکٹریٹ کی ڈگری میرے لئے اعزاز کی بات ہے٬دونوں ملکوں میں جمہوریت فعال ہے٬قیادت کی سطح پر رابطوں سے اقتصادی٬دفاعی اور دوسرے شعبوں میں تعاون فروغ پائے گا٬دونوں ملکوں میں جمہوریت فعال ہے٬دونوں ملکوں کی پارلیمنٹ کے قریبی رابطوں سے اقتصادی شعبے میں تعاون فروغ پائے گا٬پاکستان کشمیرپر آذربائیجان کی حمایت کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔

کشمیر اور نوگورکاراباخ کے مسئلے پر ایک دوسرے کی حمایت مضبوط تعلقات کی مظہر ہے٬بھارت نے معصوم کشمیریوں پر ظلم و ستم جاری رکھا ہوا ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ بھارتی جارحیت سے 112کشمیری شہید اور 200سے زائد محروم ہوگئے ہیں٬تین ماہ میں بھارتی افواج کے انسانیت سوز مظالم سے 10ہزار کشمیری زخمی ہوگئے ہیں۔(خ م)