مسقط شیرٹن ہوٹل شہریوں اور غیر ملکیوں کے لیے دوبارہ کھول دیا گیا

ہفتہ 15 اکتوبر 2016 14:08

مسقط شیرٹن ہوٹل شہریوں اور غیر ملکیوں کے لیے دوبارہ کھول دیا گیا

عمان:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔15اکتوبر 2016ء) : گزشتہ روز عمان کا مشہور ہوٹل شیرٹن شہریو ں اور سیاحوں کے لیے کھول دیا گیا۔ مسقط میں بنایا جانے والا ہوٹل 14منزلہ ہے جب کہ اس کی خوبصورت قابل دید ہے ۔ اس ہوٹل کے 230کمرے ہیں ۔ 30سالوں سے یہ مسقط کی پہچان بنا ہو اہے ۔ مسقط شہر کے عین وسط میں ہونے کی وجہ سے اس کی بڑی اہمیت ہے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر شیرٹن ہوٹل کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ شیرٹن ہوٹل کے 1985میں قیام سے لے کر آج تک یہ تمام کاروباری شخصیات ، شہریوں او رسیاحوں کے لیے پسندیدہ جگہ رہی ہے ۔

اس میں کشادہ کمرے ، صاف ستھرا ماحول اور بے شمار سہولیات فراہم کیں جاتیں ہیں۔ شیرٹن ہوٹل کے شہر کے وسط میں ہونے کی وجہ سے تمام سیاحوں اور کاروباری شخصیات کو اپنی مطلوبہ جگہوں پر پہنچنے میں کوئی دقت نہیں ہوتی ۔شیرٹن ہوٹل کو عمان کی بڑی عمارتوں میں شمار کیا جاتا ہے ۔ اس کے دوبارہ کھلنے سے کارباری شخصیات کو فائدہ پہنچے گا۔ْ