چین اور منگولیا کا فوجی تعاون کو مضبوط بنانے کا عزم

دونوں ملکوں کی افواج کے درمیان مثالی تعلقات موجود ہیں منگولیا کی خارجی پالیسی میں ان تعلقات کو ترجیح حاصل ہے ٬ زو کی لیانگ

ہفتہ 15 اکتوبر 2016 14:14

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 اکتوبر2016ء) چین اور منگولیا نے فوجی تعاون کو مضبوط بنانے کا عزم ظاہر کیا ہے ٬ چین کے مرکزی فوجی کمیشن کے وائس چیئر مین زو کی لیانگ نے کہا ہے کہ چین اور منگولیا کو دفاعی تبادلوں اور تعاون کو فروغ دینا چاہئے کیونکہ دونوں کے درمیان تعلقات اب جامع دفاعی شراکت داری کے مقام پر پہنچ چکے ہیں تا کہ وہ علاقائی امن و سلامتی کیلئے بڑا کردار ادا کرسکیں ۔

(جاری ہے)

یہ بات انہوں نے منگولیا کی مسلح افواج کے سربراہ کے ساتھ یہاں ساتویں زیانگ شان فورم کے اجلاس کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہی ۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان مثالی تعلقات موجود ہیں اور اب انہیں مزید آگے بڑھانے کی ضرورت ہے ٬ اس موقع پر منگولیا کی فوج کے سربراہ نے کہا کہ منگولیا کی خارجی پالیسی کو منگولیا چین تعلقات کو ترجیح حاصل ہے کیونکہ منگولیا کی فوج چین کی فوج کیساتھ قریبی تعلقات کی خواہش کی امید رکھتی ہے ۔

متعلقہ عنوان :