چین اور بنگلہ دیش کا مختلف شعبوں میں تعاون پر اتفاق

ہمارے درمیان تعلقات کو فروغ دینے کے مواقع موجود ہیں٬ چینی صدر

ہفتہ 15 اکتوبر 2016 14:11

ڈھاکہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 اکتوبر2016ء) چین کے صدر شی جن پنگ نے کہا ہے کہ چین اور بنگلہ دیش کے درمیان تعلقات کو فروغ دینے کے بڑے مواقع موجود ہیں اس سلسلے میں دونوں ملکوں کے درمیان بہتر تعلقات موجود ہیں ٬ دونوں ملک مختلف شعبوں میں تعلقات کو بہتر بنانے کے لئے ایک میکنزم تشکیل دینے پر بھی رضا مند ہو گئے ہیں تا کہ مختلف شعبوں میں منصوبوں پر جلد عملدرآمد کیا جائے ٬ دونوں ملکوں نے بیلٹ و روڈ منصوبے کے فریم ورک کے تحت منصوبوں کی تعمیر کا عزم بھی ظاہر کیا ہے تا کہ رابطوں ٬ترقی اور خوشحالی کو تیز کیا جا سکے جس سے دونوں ملکوں کے عوام کو فائدہ حاصل ہو سکے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے بنگلہ دیشی ہم منصب عبد الحامد کے ساتھ ایک ملاقات میں کیا ٬فریقین نے اس پر اتفاق کیا کہ جنوب جنوب تعاون کو فروغ دینے اور 2030ء کے پائیدار ترقی کے ایجنڈے پر عملدرآمد کی کوششیں تیز کی جائیں۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان اکتالیس سال قبل سفارتی تعلقات قائم ہوئے تھے ٬ اس موقع پر بنگلہ دیش کے صدر عبد الحامد نے کہا کہ بنگلہ دیش چین کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتا ہے اور وہ تمام معاملات پر چین کی حمایت کرتا ہے ٬ وہ چین کا قابل اعتماد شراکت دار ہے اور وہ تمام بڑے علاقائی اور عالمی مسائل پر چین کے ساتھ تعاون کو مضبوط بنانا چاہتا ہے ۔

متعلقہ عنوان :