چین اور ہیٹی میں دو ارب ڈالر کے معاہدوں پر دستخط

معاہدوں کا مقصد بجلی اور زراعت کی ترقی کیلئے کام کرنا ہے

ہفتہ 15 اکتوبر 2016 14:11

میکسیکو سٹی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 اکتوبر2016ء) چین نے ہیٹی کے ساتھ دو ارب ڈالر کے تعاون کے سمجھوتوں پر دستخط کر دیئے ہیں ٬ تعاون اور منصوبہ بندی کے وزیر ایویل فلورنٹ نے کہا ہے کہ انہوں نے چین کے ساتھ تجارتی تعاون کی مفاہمت کی دو یادداشتوں پر دستخط کر دیئے ہیں ٬ ایک معاہدے کے تحت چینی ہیٹی میں ایک نیشنل گرڈ قائم کرے گا جس میں ہوا اور شمسی توانائی سے بجلی پیدا کرنیوالا پارک بھی شامل ہو گا ٬ اس پر 1.2ارب امریکی ڈالر لاگت آئے گی جبکہ دوسرے منصوبے کا مقصد ہیٹی کی زراعت کو مضبوط بنانا ہے ٬ اس منصوبے پر 800ملین ڈالر خرچ ہوں گے �

(جاری ہے)

متعلقہ عنوان :