گائوزو کے عوام کو غربت سے نجات دلانے کا منصوبہ

علاقے میں سڑکوں اور ریلوں کا نظام بہتر بنایا جائے گا

ہفتہ 15 اکتوبر 2016 14:11

گائو زو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 اکتوبر2016ء)چین کے جنوب مغربی صوبے گائو زو میں دس لاکھ افراد کو آئندہ پانچ برس کے دوران غربت سے نجات دلانے کا منصوبہ تیار کر لیا ہے ٬ منصوبے کے تحت صوبے کے پسماندہ اور دور دراز علاقے میں ریلوے اور سڑکوں کا نظام بہتر بنایا جائے گا اور اس علاقے میں سیاحت کو فروغ دینے کے لئے اقدامات کئے جائیں گے ٬ اس سلسلے میں صوبے نے بیس مقامی روٹس کا تعین کیا ہے جو 100سیاحتی مقامات تک جائیں گے ٬ اس کے علاوہ 100ایسے روٹس بھی بنائے جائیں گے جو پہاڑی علاقے اور ثقافتی ورثہ کے حامل ایک ہزار دیہاتوں تک پہنچائے جائیں گے ٬ ان منصوبوں سے لوگوں کے معیار زندگی میں بہتر تبدیلی آ سکے گی ٬ گینگ زو 35ملین آبادی کا ایک پسماندہ علاقہ ہے جس میں 18000پہاڑی گائوں ہیں جن میں سے 426ایسے ہیں جہاں مخصوص قسم کی روایات کی حامل آبادی موجود ہے ٬منصوبے کے مطابق 2020ء تک ایک ہزار گائوں بڑے سیاحتی مرکز بن جائیں گے جس سے اس علاقے کی آبادی کو فائدہ حاصل ہو گا ۔