چین ٬ گودام میں آتشزدگی ٬سامان جل کر راکھ

گودام میں کاسمیٹکس ٬ رنگ روغن اور گاڑیوں کے پرزے موجود تھے

ہفتہ 15 اکتوبر 2016 14:11

گوانگ زو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 اکتوبر2016ء) گوانگ زو کے ایک گودام میں آتش گیر مواد میں آگ بھڑک اٹھی ٬ابتدائی اطلاعات کے مطابق کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ٬ یہ گودام ضلع بائی ین کے لاجسٹکس سینٹر میں واقع تھا جس میں کاسمیٹکس ٬ رنگ روغن اور گاڑیوں کے پرزے رکھے گئے تھے ٬ آگ گذشتہ دوپہر کو بھڑک اٹھی جس سے بہت سا سامان جل کر راکھ ہو گیا ٬ ریسکیو ٹیموں کو فوری طورپر طلب کر لیا گیا ٬ چودہ ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور آگ پر قابو پا لیا ۔

متعلقہ عنوان :